مسیحی برادری کا ایسٹر ڈے،گرجا گھروں میں خصوصی عبادات،دعائیں 

   مسیحی برادری کا ایسٹر ڈے،گرجا گھروں میں خصوصی عبادات،دعائیں 

  

 ملتان(وقائع نگار،سٹی رپورٹر)ملک بھر سمیت ملتان و گردو نواح میں مقیم مسیحی برادری نے ایسٹر کا مذہبی تہوار منایا اس سلسلے میں ملتان کے بڑے چھوٹے گرجا گھروں میں ایسٹر کی خصوصی عبادات اور تقریبات منعقدہوئیں جس میں پاسٹرز اور فادرز صاحبان نے خصوصی دعائیں کرائیں ملتان میں اایسٹر کے سلسلے میں بڑی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 عبادت کتھیڈرل چرچ، بشپ ہاؤس شیر شاہ روڑ، پاسٹرل انسیٹیوٹ چرچ، جمیل آباد چرچ، رضا آباد چرچ، کرائسٹ چرچ، گلزار ٹاؤن چرچ، لاسال کالونی چرچ، غریب آباد چرچ، لاؤز کالونی چرچ، گراس منڈی سمیت دیگر چرچوں میں عبادات منعقدکی گئی اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، بھائی چارے کے فروغ اور امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی طورپر دعائیں کرائی گئی۔ایسٹر کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے گھروں میں طرح طرح کے پکوان پکائے گئے اور رشتہ دار دوست احباب کے گھروں میں تقسیم کئے گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایسٹر کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔مسیحی کمیونٹی کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر پولیس کی جانب سے گرجا گھروں اور مسیحی آبادی والے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی زیر نگرانی ملتان پولیس کی طرف سے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ایسٹر کے دوران شہر بھر میں 42 چرچز میں پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں سے 3 چرچز کو حساس قرار دیا گیا۔اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 579 پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 90 خواتین پولیس افسران بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال اوارآل نگران ہیں جو وقتا فوقتا تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویژنز میں میں فورس کے ساتھ موجود ہیں تمام اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہیشہر کے تمام اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی جہاں تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور پولیس کے چاک و چوبند دستے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے گرد پٹرولنگ کر تے رہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -