تاخیری حربے،صدر فارمیسی کونسل پاکستان کو توہین عدالت کا نوٹس
ملتان(وقائع نگار)فارمیسی کونسل آف پاکستان کے کیمز انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کو آین او سی جاری کرنے میں تاخیری حربے،،، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کی طرف سے دیئے گئے 10 دن بھی مکمل ہوگئے،،، معزز عدالت عالیہ نے صدر فارمیسی کونسل آف پاکستان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
مطابق کیمز انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ ملتان تعلمی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے گزشتہ سال کیمز انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ نے فارمیسی کی 5 سالہ ڈگری (فارم ڈی) کے لیے منصوبہ بندی کی اور اس مقصد کے لیے بہترین،کشادہ عمارت اور وسیع و عریض لیب اور ضروری آلات کی خرید میں ایک خطیر رقم خرچ کی، پنجاب حکومت اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ادارے کا دورہ کر کے فارم ڈی پروگرام کے لیے ایک سو (100) سیٹوں کی منظوری دی،اس منظوری کے بعد فارمیسی کونسل آف پاکستان کو متعلقہ خطوط بھیجوائے گئے تاکہ وہ جلد سے جلد ہنگامی بنیادوں پر ادارے کا دورہ کریں تاکہ ادارے کا سیشن 2021- 2022 ضائع نہ ہو فروری 2021 سے تاحال کئی خطوط فارمیسی کونسل آف پاکستان کو بھجوائے گئے مگر ادارے کو این او سی جاری نہیں کیا گیا، فارمیسی کونسل کے تاخیری حربوں کو بھانپتے ہوئے کیمز انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ نے این او سی کے اجرا کے لیے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کیا، معزز عدالت عالیہ نے رٹ پیٹیشن کی سماعت کی اور فارمیسی کونسل آف پاکستان کو مورخہ 31 مارچ 2022 کو ایک آرڈر جاری کیا جس میں فارمیسی کونسل آف پاکستان کو واضع الفاظ میں احکامات دئیے کہ کیمز انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے این او سی کا فیصلہ دس یوم کے اندر کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے، مزید برآں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو ہدایت جاری کی کہ جب تک فارمیسی کونسل آف پاکستان این او سی جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کرتا کیمز انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کی ایفیلییشن کو برقرار رکھا جائے اور کسی قسم کا کوئی منفی اقدام نہ اٹھایا جائے متعلقہ وقت گزرنے کے باوجود فارمیسی کونسل آف پاکستان دس دنوں میں بھی این او سی کا فیصلہ نہ کر سکی جس پر کیمز انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا،عدالت عالیہ نے کیمز انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کی درخواست وصول کرتے ہوئے صدر فارمیسی کونسل آف پاکستان کو این او سی جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی رٹ کی سماعت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 26 اپریل 2022 تک ملتوی کر دی۔ فارمیسی کونسل کے ان تاخیری حربوں کی بنا پر طلبا وطالبات کا مستقبل دا پر لگ چکا ہے لیکن ارباب اختیار کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔