قوم امریکہ نواز لوگوں کومعاف نہیں کریگی،شبیر قریشی

    قوم امریکہ نواز لوگوں کومعاف نہیں کریگی،شبیر قریشی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینے والے سابق وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی اسلام آباد سے کوٹ ادو مدپر  کلمہ چوک پر سابق ناظم وامیدوار صوبائی اسمبلی ملک طاہرمحمود پتل، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شکیل احمد کوریہ اور چوک سرور شہید سے رانا اورنگ زیب اشرف کی قیادت میں بہت(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 بڑی ریلیوں کی صورت میں ان کاوالہانہ استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور ڈاکٹرمیاں شبیرعلی قریشی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی،اس موقع پرحلقہ این اے 181 سے پی ٹی ئی کے عہداران۔کارکنان اورشہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی،بعد ازاں یہ ریلی پریس کلب کے سامنے مرکزی احتجاجی ریلی کی شکل اختیار کر گئی،اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرمملکت ڈاکٹرمیاں شبیرعلی قریشی نے کہاکہ جب وفاقی وزیر بن کر اپنے حلقہ میں آئے تھے تو ان کا اس طرح کا اسقتبال نہیں کیا گیا تھا جیسا کہ آج استعفی دینے کے بعد ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے،وہ حلقہ کی عوام کا مشکورہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 181 میں اربوں روپے کے منصوبہ جات مکمل کروائے کوٹ ادو ضلع بننے کے قریب تھاکہ پی ڈی ایم کے غداروں  نے شب خون ماردیا۔انہوں نے کہاکہ بے ضمیرلوگوں نے اپنے ضمیرفروخت کیے جوکہ قابل مزمت ہے ہم اغیارکے ہرحملہ کا منہ توڑجواب دیں گے 11 جماعتون نے ملکرعمران خان کا مقابلہ کیا پھربھی رسواہوے۔ملکی اداروں نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا امریکہ اورامریکہ نوازلوگوں کوقوم معاف نہیں کریں گی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے کیلیے رات کو عدالتیں لگائی گئیں، جبکہ عام طبقہ کو انصاف کے حصول کیلئے کء کء سال لگ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کی ریلیی نہیں بلکہ لیلی تھی جس میں 200 لوگ شامل ہوے ہنجراخاندان نے 40 سال میں کچھ ڈیلیورنہیں کیا،عوام چھانگا مانگاکی سیاست کو مستردکرتے ہیں،ڈاکٹر وحید قریشی نے کہا سیاست میں خریدوفروخت کرنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں۔ امریکہ کی غلامی،عمران خان نے قبول نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے خلاف سازش کی گئی ہم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں  گے، انہوں نے مزید کہا کہ   حلقے کی عوام کا سودا نہیں کیا اور عمران خان کا سپاہی بن کر اس کے ساتھ رہا، اس موقع پر عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی، عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار، امریکہ کو جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے،شرکا نے ریلی میں  پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکہ کے خلاف  نعرے درج تھے،۔جس میں بھی سیکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے عہدیداران ورکرز اور شہری شریک تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -