گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن تیز

    گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن تیز

  

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ماہ صیام میں روزہ داروں سے اوور چارجنگ کر نے ذخیرہ اندوزوں گرانفروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اس سلسلہ میں اشیائے خوردو نوش میں اوور چارجنگ کر نے پر ایسے عناصر کی دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد اعظم خان(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 گوپانگ نے کیا انہوں نے کہا کہ کمشنر ڈیرہ غازیخان لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی ہدایات پر سخت کاروائی کر تے ہو ئے ماہ صیام میں روزہ داروں کو لوٹنے والے ذخیرہ اندوزی کر نے اور گرانفروشی کر نے والے عناصر کے خلاف چھاپے مارے گئے متعدد دوکاندار اپنی دکانیں چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ اشیائے خوردونوش میں اوور چارجنگ کر نے پر بھاری جرمانے روزانہ کی بنیاد پر عائد کئے جا رہے ہیں ایسے عنا صر جو کہ روزہ داروں کو سر عام لوٹ رہے ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایسے عناصر کا ٹھکانہ جیل ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ ماہ صیام میں عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے رمضان بازار بھی سپیشل ریلیف دینے کے لئے لگائے ہیں انہوں نے آخر میں کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر رابطہ کریں تاکہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -