افسر ڈیوٹی سے غیر حاضر، ریٹ لسٹ نظر انداز، دکاندار بے لا م، لوٹ مار
ملتان (سٹی رپو رٹر)حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی،عوام اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے بے حد پریشان ہے، غریب پیٹ بھرنے کے لیے ایڑھیاں رگڑنے لگا۔ اشیا کے نرخوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کردیا۔ قیمتوں میں شدید حد تک اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید نالاں ہیں۔اس ضمن میں روزنامہ پا کستان کی جانب سے عوامی سروے کیا گیا۔ شہریوں عبدالرف، اریب حسن، علی رزاق اور محمد آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہے، تیسرے سال میں بھی عوام(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
کو ریلیف نہ ملنا بڑا سوالیہ نشان ہے۔اشیا ضروریہ کا متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہونا لمحہ فکریہ ہے۔حکومت کی جانب سے بھی نرخوں میں کمی کا اطلاق نہیں کرایا جاسکا۔ جو بیشتر افراد کو شدید متاثر کررہی ہے اس سب کے باوجود جو نرخ نامے حکومت نے واضح طور پر دکانوں پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا اس طرح دکاندار اور بیوپاری اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے ہیں۔ ہر شے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ میں فروخت ہونے کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہیں مل رہا اور آسمان سے باتیں کرنے والی اشیا خوردونوش شہریوں کو مزید مشکلات میں دھکیل رہی ہیں۔حکومتی نرخوں پر عملدرآمد کرانے والے افسر خود گرم کمروں میں آرام فرما ہیں۔حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے۔ عوام کو سستے داموں اشیا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جسے وہ پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔