کہروڑ پکا،پی ٹی آئی،لیگی کارکن آمنے سامنے،شہر میں شدید کشیدگی

      کہروڑ پکا،پی ٹی آئی،لیگی کارکن آمنے سامنے،شہر میں شدید کشیدگی

  

کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے کارکن نے صدیق کانجو شہید کا پوٹریٹ پھاڑ ڈالا،قبل ازیں میلسی چوک میں ن لیگ کی ریلی میں کارکنوں نے پی ٹی آئی کا پرچم اتار دیا تھا شہر میں کشیدگی بڑھ گئی،گزشتہ دنوں ن لیگ کی ریلی میں میلسی چوک میں پی ٹی آئی(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

  کا پرچم اتار دیا گیا تھا  جس پر پی ٹی آئی  کے کارکنوں نے بدلہ لینے کے لیے گزشتہ رات مبینہ طور پر میلسی چوک میں عرصہ دراز سے لگائی گئی شہید صدیق کانجو سابق وزیر خارجہ کی تصویر والے پوٹریٹ کو پھاڑ ڈالا  تصاویر کی بے حرمتی والی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کردیں جس پر شہید کانجو گروپ کے کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور شوشل میڈیا پر ہی شدید رد عمل دینا شروع کر دیا واقع کی اطلاع جب ایم این اے عبد الرحمن کا نجو کو ملی تو انہوں نے پی ٹی آئی  کے رہنماوں سے شدید احتجاج کیا اور جس پر پی ٹی آئی کے رہنماوں نے واقع پر شدید افسوس اور معذرت کی ایم این اے عبد الرحمن کانجو نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہم نے علاقہ کا امن برقرار رکھ کراس کی ترقی کی طرف توجہ دینی ہے ان دھونس دھاندلی والی سیاست کا دور رہ نہیں گیا ہم 13/12مہینوں میں علاقہ کی ترقی کی طرف توجہ دینی ہے عوامی مسائل حل کرنے ہیں جس لڑکے نے یہ حرکت کی ہے ہمارے علم میں اس سے پوچھتے ہیں کہ اس کو ہم پر کیا غصہ ہے اس نے یہ حرکت کیوں کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی کا جھنڈا نہ اتاریں بلکہ اس کے ساتھ اپنا جھنڈا لگادیں ہم نے عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اوراس لیے عوام نے ہمیشہ ہم سے محبت کی ہے صدیق کانجو سابق وزیر خارجہ کی تصویر والا پوٹریٹ دوبارہ لگا دیا گیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -