فرائض میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،تنویر اقبال تبسم

   فرائض میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،تنویر اقبال تبسم

  

کوٹ ادو(نامہ نگار)فرائض سے غفلت برتنے اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر انعام اللہ جمالی، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راو محمد اسامہ حمید اور ڈسپنسرمحمد جنید یوسف کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ ڈیوٹی پر موجود (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹر مہر کامران اقبال کو سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب لاہور کی ڈسپوزل پر ٹرانسفر کرکے اس کی برطرفی کے لیے سفارشات بھی بھجوا دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی دوران ڈیوٹی غیر ذمہ داری قابل قبول ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -