بورے والا:ہر گھنٹے بعد بجلی بند،روزہ داروں کا میپکو کیخلاف احتجاج

  بورے والا:ہر گھنٹے بعد بجلی بند،روزہ داروں کا میپکو کیخلاف احتجاج

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر اور گردونواح میں بجلی کی بد ترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے شہر میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ جبکہ دیہاتوں میں ہر 1 گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ غیر اعلانیہ (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث نہ صرف صارفین کے کارروبار بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں بلکہ روزہ داروں کو وضو کرنے کیلئے بھی پانی میسر نہ ہے اس موقع پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو روزے کی تیاری و افطاری میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے مقامی شہریوں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بجلی کی سپلائی بلا تعطل یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔#

مزید :

ملتان صفحہ آخر -