کم جونگ کی نگرانی میں شمالی کوریا کا نئے ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ 

  کم جونگ کی نگرانی میں شمالی کوریا کا نئے ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ 

  

ملتان (نیٹ نیوز)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں نئے ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کیا گیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق تجربے سے ملکی جوہری ہتھیاروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔کم جونگ نے دفاعی صلاحیتوں، جوہری جنگی قوتوں کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات دی ہیں دوسری جانب جنوبی کوریائی فوج نے دعوی کیا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف دو پروجیکٹ ٹائلز فائر کئے ہیں۔ جس کی امریکہ سمیت دیگر طاقتوں نے شدید مذمت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -