کہروڑ پکا، گھر میں خوفناک آگ، 2کمسن بچیاں جھلس کر جاں بحق

  کہروڑ پکا، گھر میں خوفناک آگ، 2کمسن بچیاں جھلس کر جاں بحق

  

          کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی)گھرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 2 بچیاں جل کر جاں بحق ہوگئیں،والدین گندم کی کٹائی کے لیے باہر گئے ہوئے تھے 1122 ریسکیو کے پہنچنے سے قبل آگ بجھ گئی علاقہ میں کہرام مچ گیا تفصیل کے مطا بق نواحی علاقہ ہمبل والا امیر پور اسٹیشن کے ایک مکان کے گھر میں چھپر میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس سے چھپر کے نیچے سوئی ہو ئی دو بچیاں 2 سالہ دعا فاطمہ اور4 سالہ سارا جل(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں گھر کے تمام افراد کھیتوں میں کام کرنے کے لیے گئے ہو ئے تھے جاں بحق ہونے والی بچیوں کے والد محمد اجمل کے مطا بق گھر میں کوئی بڑا موجود نہ تھا جس کی وجہ سے آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو موقع پر پہنچی مگر اس وقت سب کچھ جل کر خاک ہو چکا تھا اور آگ خود بخود بجھ گئی تھی واقع کی اطلاع پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اس افسوسناک واقع سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -