عمران صاحب کراچی ترقی مانگتا ہے آپ کے جھوٹ نہیں:مریم اورنگزیب

عمران صاحب کراچی ترقی مانگتا ہے آپ کے جھوٹ نہیں:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب کراچی ترقی مانگتا ہے آپ کے جھوٹ نہیں،کرا چی کیلئے  اعلان کرکے پیکج کے پیسے روک لئے، آپ نے کراچی کے ساتھ یہ کیا تھا،اب صرف سچ چلے گا۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کراچی جاکر جھوٹ بولنے اور غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بجائے یہ بتانا تھا کہ پونے چار سال میں آپ نے کراچی کے لئے کیا کیا؟ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر اورپاکستان کی معاشی شہہ رگ کے ساتھ اپنے دور اقتدار میں کیا کیا؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا وہاں کے لوگوں کو پینے کا پانی دیا؟ اعلان کرکے پیکج کے پیسے روک لئے، آپ نے کراچی کے ساتھ یہ کیا تھا؟ کراچی ترقی مانگتا ہے، آپ کے جھوٹ نہیں،اب صرف سچ، چلو شروع ہو جاؤ ملک کا مزید وقت ظائع نہ کریں۔ 
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -