سرکاری ملازمین کو سیاسی صورتحال پر تبصروں سے روک دیاگیا

سرکاری ملازمین کو سیاسی صورتحال پر تبصروں سے روک دیاگیا

  

  لاہور (آئی ا ین پی) پنجاب حکومت نے ملک کی سیاسی صورتحال میں سوشل میڈیا پر تبصرے، میسجز، ٹویٹ، میسنجر کرنیوالے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت تعلیم کے سینئر ڈائریکٹر انسٹرکشن کی طرف سے پنجاب بھر کے ایجوکیشن افسران کو جاری سرکلر میں کہا کہ جو سرکاری ملازمین، افسران اور ٹیچرز سوشل میڈیا پر تبصرے ٹویٹ، میسجز کر رہے ہیں ان کی نشاندہی کر کے ان کیخلاف ایکشن لیا جائے جبکہ حکام کی طرف سے تمام سرکاری ملازمین کو سیاسی صورتحال پر تبصروں سے روک دیا گیا۔ اس بابت پنجاب کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان، وزارتوں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو بھی جاری کردہ مراسلہ میں اس فیصلہ پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سرکاری ملازمین

مزید :

صفحہ آخر -