سازش کے تحت ٍعمران خان ٍکو حکومت سے ہٹایا گیا: حلیم شاہ 

سازش کے تحت ٍعمران خان ٍکو حکومت سے ہٹایا گیا: حلیم شاہ 

  

      بنوں (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر حلیم شاہ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت عمران خان کو حکومت سے ہٹایا گیا لیکن عوام کے دلوں سے انہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی ہے امریکہ اشیرباد سے اقتدار پر قابض ہونے والے سزایافتہ اور کرپٹ سیاستدان زیادہ دیر حکومت نہیں چلاسکتے عوام دوبارہ عمران خان کو وزرات عظمیٰ کی کرسی پر بٹھاکر ہی دم لیں گے،شہباز شریف نے دو دن میں مہنگائی کی سپیڈ تیز کردی اوریوٹرن لے لئے عوام کسی صورت ڈرامہ بازوں اورامپورٹڈ حکمرانوں کی حکومت قبول نہیں کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر رحیم اللہ بنگش اور نیک رحمان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی کال پر ہزاروں افراد کو سڑکوں پر عمران خان کے حق میں نکلنا عمران خان سے محبت کا ثبوت ہے عمران خان دنیا بھر میں مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں عمران خان کے جاتے ہی ڈو مور کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں اور پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں حملے شروع ہوگئے ہیں کیونکہ جب تک عمران خان وزیر اعظم تھے امریکہ سمیت کسی بھی ملک کی جرائت نہیں ہوئی کہ پاکستانی عوام پر بمباری کریں انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا وزارتیں نہ لینا امپورٹڈ وزیر اعظم کیلئے بہت بڑا پیغام ہے اور مفادات کیلئے بننے والی حکومت کا جلد دھڑن تحتہ ہونے والا ہے اور عمران خان پھر سے پاکستان کے مضبوط وزیر اعظم بن کر آئیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -