عمرہ پرمٹ میں وقت تبدیل کرنے کی گنجائش نہیں، سعودی عرب
ریاض (آئی ا ین پی) سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ پرمٹ میں وقت تبدیل کرنے کی گنجائش نہیں، عمرہ پرمٹ کا وقت شروع ہونے سے قبل اسے کینسل کرانے کے بعد دوسرا پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔ سعودی وزارت حج کے ٹوئٹرپرعمرہ پرمٹ کے حوالے سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات کے حوالے سے بتایا کہ پرمٹ کے مقررہ وقت میں تاخیر ہونے پرنیا پرمٹ جاری کرانے کے لیے انتظارکریں جب وقت ختم ہوجائے تو دوسرے پرمٹ کی بکنگ کی جاسکتی ہے۔ رمضان کے آخری عشرے اور ویک اینڈ یعنی جمعہ اور ہفتے کے علاوہ پرمٹ میں بکنگ کی موجودگی کی صورت میں دوسری بکنگ حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایک سوال میں دریافت کیا گیا کہ پانچ برس سے کم عمر بچوں کے لیے عمرہ پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ پرمٹ کے اجرا کیلئے کم از کم عمر 5برس ہے اس سے کم عمر بچوں کیلئے پرمٹ جاری نہیں کیا جاتا۔ غیر ویکسین یافتہ کے حوالے سے پرمٹ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ پرمٹ کے لیے لازمی ہے کہ درخواست گزارکورونا وائرس میں مبتلا نہ ہو۔ بس ٹکٹ کی واپس کے حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہاعتمرنا ایپ میں جا کروہاں سیٹنگز میں موجود بس ٹکٹ کے آپشن کوکلک کریں جہاں خریدے جانے والے بس ٹکٹ ظاہرہوں گے جنہیں کینسل کیا جاسکتا ہے۔
پرمٹ