کینیڈا،مسجد پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے پانچ نمازی زخمی

  کینیڈا،مسجد پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے پانچ نمازی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورونٹو(این این آئی)کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں واقع مسجد پر فائرنگ کے واقعے میں پانچ نمازی زخمی ہوگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹورونٹو پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ رائزک نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈسٹرکٹ اسکاربورو میں پیش آیا جہاں شرپسندوں کے ایک کار سوار گروہ نے مسجد کے پاس سے گزرتے ہوئے وہاں فجر کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔پولیس ترجمان کے مطابق نمازیوں پر کم از کم چھ گولیاں چلائی گئیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملے میں کتنے ملزمان ملوث تھے۔ ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ آیا نمازیوں پر حملہ ان کے مذہبی عقائد کی وجہ سے کیا گیا یا نہیں۔دوسری جانب اسکاربورو مسلم ایسوسی ایشن نے افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کے حکام پر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور گن وائلینس کے واقعات پر موثر طور پر قابو پانے پر زور دیا ہے۔
مسجد فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -