ہائیکورٹ،رواں ہفتے پرنسپل سیٹ پر12ڈویژن،29سنگل بنچ سماعت کرینگے

ہائیکورٹ،رواں ہفتے پرنسپل سیٹ پر12ڈویژن،29سنگل بنچ سماعت کرینگے

  

لاہور(این این آئی)لاہورہائیکورٹ میں رواں ہفتے پرنسپل سیٹ پر12 ڈویژن اور29 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ترمیمی روسٹر جاری کیا گیا۔چیف جسٹس 18سے 20  اپریل تک راولپنڈی  بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے، ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان بھی 18 اپریل سے راولپنڈی بنچ میں سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر12 ڈویژن اور29 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس طارق سلیم شیخ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبردو جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جوادحسن،ڈویژن بنچ نمبر3 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس فیصل زمان خان شامل ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر4 جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس فاروق حیدرانسداد دہشتگردی کے مقدمات سنیں گے،ڈویژن بنچ نمبر5 جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس محمد وحید،ڈویژن بنچ نمبر6 جسٹس عابدعزیز شیخ اورجسٹس مزمل اخترشبیر اورڈویژن بنچ نمبر7 جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل ہے۔ ڈویژن بنچ نمبر8 جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس انوارالحق نیب کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -