وزارتوں سے متعلق (ن) لیگ نے رابطہ کیا تھا، وسیم اختر

  وزارتوں سے متعلق (ن) لیگ نے رابطہ کیا تھا، وسیم اختر

  

 کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں وزارتوں کے حوالے سے ن لیگ نے اپروچ کیا تھا۔  نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ اگر ہم ن لیگ کی کابینہ میں شامل ہوئے تو وہ وزارتیں لیں گے، جس سے شہری سندھ کا فائدہ ہو، ہم وزارتوں اور گورنر شپ کے خواہشمند نہیں، ہم سے جو وعدے کیے گئے پہلے وہ پورے ہوں وزارتیں اس کے بعد کا مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیں سندھ کی گورنر شپ آفر کی ہے، دیکھتے ہیں رابطہ کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے، گورنر سندھ کون بنے گا؟ یہ فیصلہ بھی رابطہ کمیٹی کو کرنا ہے۔وسیم اختر نے کہاکہ جلسے تو پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، جو جلسہ ہوا کراچی والوں کے پاس اور انٹرٹینمنٹ ہے نہیں،وسیم اختر نے کہا کہ 29مارچ تک ان کے سارے بڑے رہنما پارلیمنٹ لاجز میں آتے رہے، کسی نے ڈسکس نہیں کیا۔

وسیم اختر

مزید :

صفحہ آخر -