کراچی: لیاری میں گھر  سے لاش برآمد

        کراچی: لیاری میں گھر  سے لاش برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری  میں ایک گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق لیاری کے علاقے سرگواد محلہ میں سید عبدالکریم گورنمنٹ اسکول کے قریب واقع گھر سے 1 شخص کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ مقتول کی شناخت 20 سالہ یاسین ولد محبوب سلطان کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -