آج شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان 

  آج شام سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان 

  

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر کی شام سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر کی شام سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، اور ایبٹ آباد میں تیز آندھی اور بارش کا امکا ن ہے۔تیز آندھی، بارشوں اور ژالہ باری  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کئے ہیں ۔ بارشوں اور ہواوں کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

موسم 

مزید :

صفحہ آخر -