سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون، اسلحہ اور منشیات برآمد

سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون، اسلحہ اور منشیات برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ سربند پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق نواحی علاقوں سے ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند سردار حسین نے منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث تین ملزمان رفیع گل ولد شان گل، حضرت نبی ولد جدون خان اور محمد ابراہیم ولد بوستان خان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی منشیات، پستول اور دو عدد رائفل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -