امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنیوالی ہے:فواد

  امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنیوالی ہے:فواد

  

      اسلام آ باد (نیوزایجنسیاں) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے۔ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا۔امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو۔عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔فوادنے کہا ہے کہ غیرت مند جج دونوں ضمانتیں کینسل کر دے تو ملک میں ڈمی وزیراعظم نہیں ہو گا۔ ٹوئٹر بیان میں فوادنے لکھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز 40ارب کی منی لانڈرنگ جرم میں ضمانت پر ہیں جس دن فردجرم عائدہوناتھی عدالت نے لمبی تاریخ دی۔جا وزیراعظم بن جا!انہوں نے کہا کہ غیرت مندجج دونوں ضمانتیں کینسل کر دے تو ملک میں ڈمی وزیراعظم نہیں ہوگا۔فواد نے دعوی کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے جبکہ وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر کو عہدے سے ہٹایا ہے۔تاہم اب فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے اور ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

فواد

مزید :

صفحہ آخر -