شہباز گل نے وزیر اعظم شہباز شریف پر ٹھیکیدار بدلنے کا الزام عائد کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے وزیر اعظم شہباز شریف پر ٹھیکیدار بدلنے کا الزام عائد کر دیا۔پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شہباز شریف نے ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کو بدلنا شروع کر دیا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کمیشن بنانے کے لیے اپنے ٹھیکیدار لانے شروع کر دیئے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے ان کے پاس وقت کم ہے۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے تمام منصوبے شفاف طریقے سے چلائے۔
شہباز گل