ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کی زیر صدارت جنگلات کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کی زیر صدارت جنگلات کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی زیر صدارت ضلع کے اندر جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تمام اور آگ کی صورت میں فی الفور کاروائی کے سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں محکمہ جنگلات، ہائی ویز، بلڈنگ ڈویژن، ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، سول ڈیفنس اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کے عملے، انتظامی افسران اور پولیس کو جنگلات کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی تاکہ ضلع کے اندر جنگلات میں آگ لگنے کی واقعات رونما نہ ہو۔ محکمہ جنگلات کو بنیادی تدابیر اختیار کرنے، Rescue 1122 کو سول ڈیفنس رضا کاروں اور فارسٹ سٹاف کی ٹریننگ اور کسی بھی واقعے کی صورت میں فوری کاروائی کی ہدایت کی،اس ضمن میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ  سٹاف کی ٹریننگ کا آغاز ہوچکا ہے۔