پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کا غلنئی اور میاں منڈی بازار میں احتجاج 

پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کا غلنئی اور میاں منڈی بازار میں احتجاج 

  

 ٍٍ    ضلع مہمند،(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کا غلنئی اور میاں منڈی بازار میں احتجاجی مظاہرے۔ پی ڈی ایم کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرہ بازی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر قبائیلی ضلع مہمند میں گزشتہ رات عشا وقت پی ڈی ایم حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ایم این اے ساجد خان مہمند اور ناظم اعلی ملک نوید احمد کی قیادت میں تحریک انصاف مہمند کا ہیڈکوارٹر غلنئی بازار میں حکومت کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔جس میں سابقہ ایم این اے ساجد خان مہمند، ناظم اعلی لوئر مہمند ملک نوید احمد مہمند، قاری رحیم شاہ مہمند، جہانزیب مہمند، ڈاکٹر محمد اسرار، ڈاکٹر مجید خان، محبوب شیر،  سمیت ورکرز نے شرکت کی۔اسی طرح تحصیل حلیمزئی  میاں منڈی بازار میں سنیئر رہنماں  فخر عالم مہمند، سجاد مہمند، حاجی تاجبر خان، طارق خان، محمداسلام صافی، انور شاہ صافی اور دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہروں سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی بھی اہل سیاستدان نہیں ہے۔ جبکہ ان لٹیروں نے پہلے بھی ملک کو تباہ کیا ہے امپورٹڈ حکومت تھوڑے دنوں کی مہمان ہے اور عام انتخابات کو اب کوئی نہیں روک سکتا اور آئیندہ جاروں صوبوں میں تحریکِ انصاف کی حکومت بنے گا مقررین نے کہا کہ چیرمین عمران خان کی ہر کال پر احتجاج میں عوام شرکت کریں تاکہ موجودہ حکومت مجبور ہوکر عام انتخابات کیلئے تیارہوجائے۔ مظاہرین نے بازاروں میں احتجاجی مارچ بھی کیا اور حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور پی ٹی آئی کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -