پی ٹی آئی کواوورسیز پاکستانیوں سے 24 گھنٹوں میں 7لاکھ ڈالر سے زائد رقم مل گئی  

پی ٹی آئی کواوورسیز پاکستانیوں سے 24 گھنٹوں میں 7لاکھ ڈالر سے زائد رقم مل گئی  

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کو بیرون ملک پاکستانیوں سے 24 گھنٹوں میں لاکھوں ڈالر مل گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ جو عمران خان پر توشہ خانے کا تحفہ بیچنے کے الزامات لگا رہے ہیں ان کو کوئی بتائے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 24 گھنٹے سے کم وقت میں 7 لاکھ ڈالر سے زیادہ فنڈز جمع کر لیے ہیں۔ جاری کردہ ٹو ئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانی ہر طرح سے عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی رقم

مزید :

صفحہ آخر -