کراچی نے کبھی کپتان کو مایوس نہیں کیا،ایک جہاز سے مخالفین کی کانپیں ٹانگ گئیں:تحریک انصاف
کراچی (نیوزایجنسیاں) مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے گزشتہ رات ہوئے جلسے کی تصویر کیساتھ لکھا جس بڑے مقصد کیلئے قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور ہمارے آبا ؤاجداد نے جس کیلئے قربانی دی، اس کی تکمیل اس پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں۔ عمران خان کی لیڈر شپ میں ہوگی۔فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان سے خوفزدہ ہونے کا عالم دیکھیں ایک جہاز سے کانپیں ٹانگ گئیں۔ تکبر اور غرور کیساتھ دھمکیاں کس بات پر لگا رہے ہو۔ حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام جسے حقیقی لیڈر سمجھتے ہیں وہ سازش اور مداخلت کا نشانہ بن گیا،انتخابات نہ کرانے کی ضد کوبددیانت آدمی جمہوریت کہہ سکتا ہے۔
تحریک انصاف