عوامی تحریک کاپنجاب،سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

  عوامی تحریک کاپنجاب،سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق عوامی تحریک کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کی، اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی،صوبائی،ضلعی عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے 17اضلاع اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ حصہ لے گی،پارٹی کارکن اور عہدیدار عوامی رابطہ مہم شروع کریں،انتخابی فہرستوں کے حوالے سے جانچ پڑتال کریں۔جہاں بھی کوئی کمی بیشی یا مسئلہ درپیش ہو بلدیاتی انتخابات سے قبل اسے درست کروائیں،پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کی جائیں،پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنان عوامی رابطہ مہم کو فوری اور زور و شور سے شروع کریں تاکہ پاکستان عوامی تحریک کا پیغام ہر گھر تک پہنچ سکے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا،پاکستان عوامی تحریک کا منشور ہی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے،اجلاس میں نائب صدرراجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،میاں ریحان مقبول،عارف چوہدری،قاضی شفیق،ڈاکٹر سلطان محمود چودھری،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،میاں کاشف،عائشہ مبشر،ارشاد اقبال نے شرکت کی،پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کرپٹ نظام کی تبدیلی اور غریب عوام کے حقوق کیلئے ہے۔
خرم نواز گنڈا پور

مزید :

صفحہ آخر -