پولیس چالان میں ناظم جوکھیو کا قتل حادثاتی طور پر ہونے کا انکشاف

پولیس چالان میں ناظم جوکھیو کا قتل حادثاتی طور پر ہونے کا انکشاف

  

کراچی(آئی این پی)کراچی میں قتل ہونیوالے ناظم جوکھیو کا قتل تقریبا ً6ماہ بعد حادثاتی طور پر ہونیکا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے چالان میں تمام ملبہ مقتول کی اہلیہ کے بیان پر ڈال کر جان چھڑالی ہے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے گئے پولیس چالان کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے ناظم جوکھیو کے قتل کو حادثہ قرار دیا ہے، چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ جام کریم (ایم این اے)اور جام اویس )ایم پی اے(سمیت 13ملزمان مقدمے میں ملوث نہیں پائے گئے،قتل ملزم میرعلی، حیدرعلی اور نیاز سالار کے درمیان جھگڑے میں غیر ارادی طور پر ہوا،ورثاء نے تمام ملزمان کو اللہ کی خاطر معاف کردیا ہے، تینوں ملزمان میں سے ایک ملزم نیاز سالار تاحال مفرور ہے، انسداد دہشت گردی عدالت 21اپریل کو چالان منظور کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ کرے گی۔

 ناظم جوکھیو قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -