بھارت، کھانے میں زیادہ نمک ڈالنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

بھارت، کھانے میں زیادہ نمک ڈالنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

  

تھانے(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے بتایاکہ ضلع تھانے کے علاقے بھائندر میں ایک شخص نے کھانے میں  زیادہ نمک ڈالنے پر اپنی 40سالہ بیوی کو اپنے گھر میں قتل کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح بھائندرایسٹ کے علاقے پھاٹک روڈ پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے جس کی شناخت 46سالہ نیلیش گھگھ کے طور پر ہوئی ہے، صبح ساڑھے نوبجے کے قریب ناشتہ کرنے کے بعد اپنی بیوی نرملا کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنی بیوی سے ناراض تھا کیونکہ اس نے ناشتے میں پکائی جانے والی کھچڑی میں بہت زیادہ نمک ڈالا تھا۔

بیوی قتل

کراچی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -