بلقیس ایدھی ………… ایک نظر میں!

بلقیس ایدھی ………… ایک نظر میں!

  

بلقیس بانو ایدھی عبد الستار ایدھی کی بیوہ، ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک تھیں۔ ان کی عرفیت ”مادر پاکستان“تھی۔ وہ 14 اگست 1947ء میں بانٹوا میں پیدا ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ کراچی منتقل ہوگئیں، وہ بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ تھیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کے لیے 1986ء میں رومن میگسیسی اعزار (Ramon Magsaysay Award) حاصل کیا۔ حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز سے نوازا تھا۔ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں مدر ٹریسا ایوارڈ 2015ء سے نوازا تھا۔ 15 اپریل 2022ء کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -