این اے 33ہنگو ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے ندیم خیال نے میدان مار لیا
ہنگو (آئی این پی)قومی اسمبلی کے حلقہ 33ہنگو میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ندیم خیال نے میدان مار لیا ہے۔حلقہ این اے 33ہنگو میں ضمنی الیکشن میں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا، نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال21ہزار 583ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی (ف)کے امیدوار مفتی عبید اللہ 17ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 33الیکشن