آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق آرٹیکل 63-اے کی تشریح کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 18 اپریل کو ریفرنس کی سماعت کریگا۔5 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔قبل ازیں عدالت عظمی نے صدر مملکت کی جانب سے دائر کردہ صدارتی ریفرنس سماعت 12 اپریل کو مقرر کی تھی، تاہم صدارتی ریفرنس کی سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست پر مخر کردی گئی تھی۔

سدارتی ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -