تحریکِ عدم اعتماد کے دوران پاکستانیوں  کی اکثریت کی فوج کے کردار کی تعریف 

   تحریکِ عدم اعتماد کے دوران پاکستانیوں  کی اکثریت کی فوج کے کردار کی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)تحریک عدم اعتماد کے دوران پاک فوج کے کردار کو پاکستانیوں کی اکثریت نے سراہا اور سیاسی کشمکش کے ماحول میں ادارے کو سب سے زیادہ غیر جانبدار قرار دیا۔اپسوس پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔ سروے میں 47 فیصد پاکستانی تحریک عدم اعتماد کے دوران پاک فوج کی جانب سے ادا کیے جانے والے کردار کی تعریف کرتے نظرآئے۔اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق 37 فیصد پاکستانیوں نے تحریک عدم اعتماد کے دوران میڈیا کے کردار کو پسند کیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 اراکین نے ووٹ ڈالے تھے۔

پاک فو ج تعریف

مزید :

صفحہ اول -