پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لیں 

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لیں 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انوسٹی گیشن پولیس نے ایک روز قبل پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی،واضح رہے لاہور پولیس نے ڈپٹی سپیکر دو ست مزاری پر تشدد سمیت دیگر سنگین دفعات کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے بھی تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بازوٹوٹنے،ذخمی ہونے اور مخالفین کی جانب سے حملہ کرکے جان سے ماردینے کی کوشش کے الزام میں درخواست دے رکھی ہے۔لاہور پولیس کو ان دونوں واقعات کی تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج درکار تھی جو کہ انہوں پنجاب اسمبلی انتظامیہ کی جانب سے حوالے نہ کرنے پر اب خود ہی آئی ٹی کے سارے سسٹم کو قبضے میں لے لیا ہے۔

فوٹیج 

مزید :

صفحہ اول -