پا کستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منا یا

پا کستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منا یا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منا یاایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، ویٹی کن میں بھی دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف نے ایسٹر کے تہوار پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک دیتے ہوئے کہاہے کہ مسیحی برادری سمیت تمام غیرمسلم پاکستانی ہمارا قابل فخر اثاثہ اور قوت ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہیں، نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حضرت مسیح ؑ سے والہانہ محبت وعقیدت مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک بہت بڑی قدر مشترک ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ مسیحی برادری سمیت تمام غیرمسلم پاکستانی ہمارا قابل فخر اثاثہ اور قوت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے غیرمسلم پاکستانیوں کی ترقی، بہبود اور آئینی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس تہوار پر پاکستان کی ترقی، دنیا میں امن ومحبت کے فروغ، تنازعات اور نفرتوں کے خاتمے کی خصوصی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

ایسٹر

مزید :

صفحہ اول -