قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج ہوگا، 3نکاتی ایجنڈا جاری 

  قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج ہوگا، 3نکاتی ایجنڈا جاری 

  

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کا اجلاس ایک روزی وقفے کے بعد (آج)پیر کو ہوگا،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث کی جائے گی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 3نکاتی ایجنڈا جاری کردیا،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت دن 12بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگاقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 3نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا،ایجنڈے کے مطابق تلاوت کلام پاک،حدیث مبارک اور قومی ترانے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 13ستمبر 2021کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث کی جائے گی-ایجنڈے کے مطابق ارکان نکتہ اعتراض پر کسی اور معاملے پر بھی ایوان میں اظہار خیال کر سکیں گے۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -