یتیم بچوں کو سہارا دینا سنے نبوی ؐ ہے: خالد چمکنی 

یتیم بچوں کو سہارا دینا سنے نبوی ؐ ہے: خالد چمکنی 

  

      پشاور(سٹی رپورٹر)الخدمت فانڈیشن کے بے سہارا اور یتیم بچوں کیلیے خصوصی مرکز آغوش میں یتیم بچوں کے  عالمی دن یوم یوم یتاما کی مناسبت سے تقریب و افطار ڈنر  کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پشاور کی تاجر برادری لکھاری دانشور شعرا اور دیگر کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر الخدمت فانڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی ایم این اے چترال عبدالاکبر چترالی آغوش کے انچارج سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی پرورش و نگہداشت کی ذمہ داری  بلا رنگ و نسل جنس و مذہب اپنے بچوں کی طرح عزیز رکھنا ہم سب کا فرض ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کو سہارا دینا سنت نبوی صلی اللہ ہے اور نبی صلی اللہ کے ارشادات سے واضح ہے کہ یہ یتیم کی مدد کرنا اللہ اور نبی کے قرب کا بہت بڑا ذریعہ ہے الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص  چمکنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں یتیم بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن کو اپنے بچوں کی طرح بہترین معیار زندگی فراہم کرنا معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے آغوش میں بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ صحت کی سہولیات بہترین رہائش اور تفریح کا سامان مہیا کیا جاتا ہے تاکہ وہ معاشرے میں کسی بھی طور پر احساس کمتری کا شکار نہ ہو انہوں نے کہا کہ آغوش نے اپنے موجودہ وسائل میں ان بچوں کو بہترین رہائشی سہولیات دینے کی کوشش کی ہے مخیر حضرات سے اس حوالے سے اپنے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آغوش صوبہ بھر میں اپنے مراکز کھولنے کا پروگرام رکھتی ہے جو کئی جگہوں میں زیر تعمیر بھی ہیں تاہم اس سلسلے میں ہم سب کو اپنا فرض نبھانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ بچے آئندہ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں اس موقع پر تاجر برادری سے سمال چمبر آف بزنس کے صدر احتشام حلیم مرکزی تنظیم تاجران کے سربراہ ملک مہر الہی معروف شاعر نقاد ناصر علی سید قاری سعداللہ حنفی مختلف رفاہی اداروں کے سربراہان بھی نے بھی تقریب می شرکت کی اور یتیم بچوں کے لیے آغوش کی خدمات کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -