بلدیہ کورنگی کے تحت تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

  بلدیہ کورنگی کے تحت تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

  

کراچی (پ ر) عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا ایکشن،ضلعی حدود میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کا آغاز کردیا گیا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی کی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم سینکڑوں تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا گیا،محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ کورنگی کی جانب سے تجاوزات قائم کرنے والوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ شاہراہوں،فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا،سامان ضبط اور بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ نے کہا کہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرکے اسے تجارتی مصرف میں لانے کی اجازت ہر گز نہیں دیا جائیگا،سرکاری اراضی کے تحفظ اور شاہراہوں پر ٹریفک جام اور فٹ پاتھوں پر عوامی آمد و رفت کے حوالے سے درپیش شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کورنگی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے ایسے تمام قابضین سے درخواست ہے کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے اپنے قبضہ فوری ختم کردیں تاکہ ٹریفک کی روانی اور آمد و رفت کے حوالے سے مسائل کو فوری حل کیا جاسکے۔ایڈمنسٹریٹر جاوید الرحمن کلہوڑ نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات قطعی برداشت نہیں کروں گا تجاوزات کے قیام پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -