تخت بھائی‘ بجلی اور گیس کی ناروالوڈ شیڈنگ جاری
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)تحصیل تخت بھائی اور گردونواح علاقوں میں بجلی اور گیس کی ناروالوڈ شیڈنگ تیزی کے ساتھ جاری ہے خاص کر افطاری اور سحری میں بجلی اور گیس دونوں مکمل طور پر غائب ہوتا ہے۔ تحصیل تخت بھائی کب تک بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے محروم رہینگے۔ محکمہ واپڈا والوں نے تو رمضان میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی حد کر دی ہے تحصیل تخت بھائی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رات کو مختلف مچھروں کی بارش ہوتی ہے جس سے بے شمار بیماریاں پھیل سکتا ہے غریب عوام تباہ ہو جائے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔