کھیرے،کریلے، گھیاکدو، تربوزکی ٹنل کاشت شروع

  کھیرے،کریلے، گھیاکدو، تربوزکی ٹنل کاشت شروع

  

قصور(اے پی پی):کھیریکریلے گھیاکدو گھیاتوریحلوہ کدوخربوزیتربوزکی ٹنل کاشت شروع ہوگئی ہے جبکہ کاشتکاروں کو سبزیوں کے پودوں کو اکھڑا پچھیتاجھلسا روئیں دار پھپھوندیکوڑھ اور وائرسی امراض کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے اے پی پی کو بتایا۔انہوں نے بتایا کہ اکھڑاکی بیماری بیل والی سبزیوں کے ننھے پودوں پرزیادہ ہوتی ہے جس کے حملہ سے اگے ہوئے پودے مرجھاجاتے ہیں اور بڑے پودوں کے تنے کا نچلا حصہ گلا ہوا نظرآتاہے۔

مزید :

کامرس -