ہلدی کے کاشتکاروں کو بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت 

ہلدی کے کاشتکاروں کو بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت 

  

قصور (اے پی پی):محکمہ زراعت نے ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار فصل کی برداشت سے 3 سے 4روزقبل کھیت کو ہلکا پانی لگائیں اور وتر حالت میں پتے کاٹ کرعلیحدہ کر لیں اور کسی کی مدد سے فصل کی برداشت مکمل کرلیں کاشتکاروں کو ہلدی کی فصل کی برداشت میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید مشاورت، معلومات و راہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -