ڈیرہ‘ تیز رفتار چنگ چی نے 2 افراد کو زخمی کر دیا
ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)پہاڑ پور کچہری روڈ پر تیز رفتار چنگ چی کی سڑک کنارے کھڑی خاتون سمیت دو افراد کو ٹکر، حادثے کے بعد چنگ چی ڈرائیور فرار، زخمیوں کو پہاڑ پور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں علاقہ گرمانی جٹہ کی رہائشی 21سالہ مصباح بی بی دختر فدا حسین بلوچ نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے رشتہ دار کے ہمراہ کچہری روڈ پہاڑ پور پر سڑک کنارے کھڑی تھی کہ تیز رفتار چنگ چی رکشہ نے انہیں ٹکر مار کر زخمی کردیا، حادثہ میں ان کا موبائل فوں بھی ٹوٹ گیا جبکہ نامعلوم چنگ چی ڈرائیور فرار ہوگیا۔