خراب پاور پلانٹس جلد درست کئے جائیں:پیاف

  خراب پاور پلانٹس جلد درست کئے جائیں:پیاف

  

      لاہور (لیڈی رپورٹر) سیئنر وائس چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)  ناصر حمید خان نے وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ کہا ہے کہ ملک میں پچیس پاور پلانٹس ایندھن کی کمی اور مختلف فنی خرابیوں کے باعث بند ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس لینا اور فنی خرابیاں دور کرنے کے احکامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد بند پاور پلانٹس کو چالو کر کے بجلی کی کمی کو پوارا کیا جائے۔ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں عوام کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے  اور عید الفطر کی آمد کی وجہ سے کاروباری طبقہ بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہے اور انھیں آڈرز کی تکمیل میں مشکلات کا سامناہے۔ حکومت  بند پاور پلانٹس کو فعال کرنے کے ساتھ ننساتھ شہر کے بوسیدہ اور کمزور پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کوبھی اپ گریڈکرے۔گرمی کی شدت کی وجہ سے شہر کے مختلف مارکیٹوں اور کاروباری جگہوں پہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور تاریں جلنے سے گھنٹوں بجلی بند  ہو جاتی ہے جس سے کاروباری طبقہ پریشان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب ٹرانسفارمرز مطوبہ معیاد کے اندرتبدیل نہ ہو سکنے سے ورکنگ ٹرانسفارمرز اوور لوڈنگ کا شکار ہیں۔

 اور زیادہ لوڈ پر ٹرپ کر جاتے ہیں۔پیاف عہدیداران نے کہا کہ حکومت بند پاور پلانٹس کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے کے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام بشمول بزنس کمیونٹی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل سکے۔ 

مزید :

کامرس -