کو رایا اور سرسوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیراور عملدرآمد کی ہدایت

  کو رایا اور سرسوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیراور عملدرآمد کی ...

  

قصور (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رایا اور سرسوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیراور عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ رایا اور سرسوں کی فصل پر بوائی سے لیکر برداشت تک مختلف بیماریاں حملہ آورہوسکتی ہیں اور بروقت حفاظتی و تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ فصل کامعیار اورمقدارمتاثرنہ ہو۔ انہوں نیاے پی پیکو بتایا کہ سفیدکنگھی کے ابتدائی حملہ میں پتوں تنوں شاخوں کی اوپری سطح کے اندر سفیدچھالے بن جاتے ہیں جو پھول کر پھٹ جاتے ہیں اور ان سے سفید سفوف نکلنا شروع ہوجاتاہے۔اس طرح پھولوں پر بیماری کے حملہ سے جہاں ایک طرف پھول بدشکل ہوجاتے ہیں وہیں ان میں بیج بھی نہیں بنتا۔اورپودے کے متاثرحصوں میں سڑن پیداہوجاتی ہے۔۔انہوں نے بتایا کہ وبائی جھلساکی بیماری کے حملہ سے پتوں ٹہنیوں پھلیوں پر سیاہ اور بھورے دھبے نمودارہوتے ہیں جو پتوں میں سوراخ کا باعث بھی بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیماری کی شدیدحملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں مرجھاکی بیماری ہر عمرکے پودوں پر اثراندازہوکر پیداوارکو متاثر کرتی ہے۔\378

مزید :

کامرس -