گندم کی فصل ملکی معیشت کے لئے اہم ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

گندم کی فصل ملکی معیشت کے لئے اہم ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(اے پی پی):گندم کی فصل ہماری ملکی معیشت کے لئے نہایت اہم ہے جس کی بہترنگہداشت کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہواپانیروشنی اور خوراک کی حصہ دار بن کر پودے کو کمزوراورسالانہ پیداوارکو 14سے 42فیصد تک کم کردیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نیاے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہواپانی روشنی اور خوراک کی حصہ دار بن جاتی ہیں جس سے فصل کے پودے کمزور پڑجاتے ہیں۔
 انہوں نے کاشتکاروں پرزوردیا کہ وہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی شناختکنٹرول کے مختلف طریقوں سپرے کی احتیاطی تدابیرکھادکے مناسب استعمالآبپاشی اور دیگر زرعی مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے جاری منصوبوں گندم اور کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجیجعلی ادویات وکھاد کے خلاف مہم کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ \

مزید :

کامرس -