نامیاتی خوراک سے سالانہ20 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا جاسکتا،نجم الدین

  نامیاتی خوراک سے سالانہ20 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا جاسکتا،نجم الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی):پاکستان آرگینک فوڈز(نامیاتی خوراک) کی برآمدات سے سالانہ 20 ارب ڈالر زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ نامیاتی خوراک کے ماہر اور ملک کے معروف اروماتھراپسٹ ملک نجم الدین مزاری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں خالص خوراک کے استعمال کا رجحان دن بدن بڑھتاجا رہا ہے اور ہمارے زیادہ تر امراض کا علاج باورچی خانہ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف آرگینک آرگنائیزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2020میں نامیاتی خوراک کی عالمی منڈی کا حجم 120 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال اس کا حجم 200 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور توقع ہے کہ 2026میں آرگینک فوڈز کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حجم 250 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔
۔ انہوں نے کہا کہ نامیاتی خوراک کے استعمال کے رجحان میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ خالص خوراک کے استعمال سے بہت سی طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماریزیادہ تر امراض کا علاج باورچی خانہ میں موجود ہے اس وقت دنیا بھر میں خالص خوراک کے استعمال کا رجحان دن بدن بڑھتاجا رہا ہے اور ہمارے زیادہ تر امراض کا علاج باورچی خانہ میں موجود ہے۔

مزید :

کامرس -