سکھر، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈاؤن
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر پولیس کا سماجی برائیوں و جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کریک ڈاؤن،تین ملزمان گرفتار،منشیات، مسروقہ بیٹریاں و موٹر سائیکل برآمد مقدمات در ج ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایت پر پولیس نے بندر روڈ پر کاروائی کرت ہوئے بدنام زمانہ منشیات و گٹکا فروش گلفام کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 5000 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج، جبکہ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کندھرا نے کاروائیکے دوران مسجد سے بیٹریاں چوری کرنے والا ملزم واجد جاگیرانی کو گرفتار کر کے قبضے سے 2 عدد مسروقہ بیٹریاں برآمد ملزم پہلے بھی چوری وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔مزید ملزم سے تفتیش جاری ہے، ایس ایچ او تھانہ آباد نے حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی کر کے منشیات فروشل لعل محمد کھوسہ کو گرفتار کر کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سائیٹ نے کاروائی کر کے شہری کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ سائیٹ حدود کا رھائش پذیر کے گھر سے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھی قانونی کاروائی کے بعد اصل مالک شہزادو نوناری کے حوالے کردی گئیں، کاروائی پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے پولیس ٹیم کو شاباشی کا پیغام دیتے ہوئیسماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔