بنوں، چیئر مین عمران خان کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی 

      بنوں، چیئر مین عمران خان کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی 

  

     بنوں (نمائندہ خصوصی)ملک کے دیگر حصوں کی طرح بنوں میں بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی سابقہ امیدوار پی کے90ملک عدنان خان کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء پی ٹی آئی کے جھنڈے،لوٹے،بینرز اور پلاے کارڈ اٹھائے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ریلی کے شرکاء کیلئے ٹانچی بازار میں بڑی سکرین بھی نصب کی گی تھی ریلی کے شرکاء سے خطاب

 کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان،سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان،سابقہ تحصیل میئر امیدوار ملک اقبال جدون خان،تحصیل میریان میئر پیر کمال شاہ،تحصیل ککی میئر جنید الرشید،سابقہ جنرل سیکرٹری حاجی وحید خان،متحدہ عرب امارات میں پی ٹی آئی کے سابق صدر حلیم شاہ،ملک نذیر زمان،انصاف یوتھ ونگ کے سابق صدر ملک سلیمان غزنوی،چیئرمین ملک شکیل خان،چیئرمین ملک شریف زمان،انصاف لیبر ونگ تحصیل بنوں کے سابق نائب صدر سرحد اللہ سرحدی اور چیئرمین معصوم وزیر نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہے جو کہ اقتدار سے محرومی کے بعد عوامی ہیرو بن گئے ہیں عمران خان نے پاکستان اور اسلام کی سربلندی کیلئے دلیری سے پاکستانا ور اسلام کا اصل روخ دنیا کے سامنے پیش کیا عمران خان نے خودمختاری پر اقتدار قربان کیا لیکن نہ خود کسی کے سامنے جھکے اور نہ ہی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دیا انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم بنیں گے واحدپاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے اقتدار کے باوجود امیریکہ سمیت پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ہم دوستی ہر کسی سے چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی صورت قبول نہیں کریں گے بیرونی سازش کے تحت وفاقی حکومت کا خاتمہ کیا گیا لیکن عمران خان آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں کے وزیراعظم ہیں اور قوم کسی امپورٹڈ حکمران کو قبول نہیں کریگی عمران خان نے جاتے جاتے تمام دین فروشوں،ضمیر فروشوں،میر جعفر اور میر صادق قوم کے سامنے بے نقاب کئے آئندہ الیکشن غداروں اور محب وطنوں کے درمیان معرکہ ہوگا مذید کہا کہ عید کے بعد کپتان کی کا ل پر پورا ملک جام کریں گے اور کپتان کی حاطر قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -