حمزہ فاؤنڈیشن اور این سی ایس یونیورسٹی سسٹم پشاورکے مابین معاہدہ 

حمزہ فاؤنڈیشن اور این سی ایس یونیورسٹی سسٹم پشاورکے مابین معاہدہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) این سی ایس یونیورسٹی سسٹم پشاور اور حمزہ فاؤنڈیشن کے درمیان 5سالہ معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا جسکے تحت حمزہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے طلبہ کو تربیت دے گی جبکہ یونیورسٹی میں تھیلیسیمیا مریضوں کیلئے عطیات خون کیلئے بلڈکیمپ لگائے جائیں گے،5سالہ معاہدے پر دستخط حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی اعجازعلی خان اور این سی ایس یونیورسٹی سسٹم پشاور کے چیف ایگزیکٹیو قاضی نے کئے تھے۔ معاہدے کی رو سے فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے طلبہ کولیب ٹیکنالوجی کے شعبے میں لیبارٹری اور بلڈ بینکنگ سے متعلق تربیت دے گی جبکہ فاؤنڈیشن کے ماہر ہیماٹولوجسٹ اور ڈاکٹرز طلبہ کو تربیت دیں گے،معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، این سی ایس یونیورسٹی تھیلیسیمیاسے متاثرہ بچوں کیلئے عطیات خون کیلئے بلڈ کیمپ لگائے جائیں گے۔اعجازعلی خان کے مطابق معاہدے سے طلبہ کی تربیت کیساتھ ساتھ تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کو اجزائے خون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -