تخت بھائی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کارروائیاں جاری 

تخت بھائی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کارروائیاں جاری 

  

       تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تحصیل تخت بھائی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر ضلعمردان کے قائدین ممبرصوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی،سابق ممبرقومی اسمبلی مُجاہد خان، ظاہرشاہ طورو، سابق تحصیل امیدوار خاور خان مہمند، رہنما پاکستان تحریک انصاف ساجد مہمند، سرتاج خان، فیصل انور ایڈوکیٹ، اختشام ایڈوکیٹ، زرشادخان، سیف الرحمن، صوبائی رہنما ملک واصل خان، اکبرعلی خان، سجاد انور، صادق خُسین، عامرخان، انجینئر فہیم، انجینئر عادل نواز خان، ولی محمد  اور دیگر سینئر کارکُنان کا عمران خان سے اظہار یکجہتی حوالے سے پی ٹی آئی کارکنان تحصیل تحت بھائی میں تحت بھائی پریس کلب کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں -احتجاج کی قیادت ممبرصوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی نے کی۔احتجاج میں پارٹی کارکنان کے علاوہ تحصیل تحت بھائی کے عوام بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء کا امپورٹڈ حکومت اور غداروں کیخلاف شدید نعرہ بازی پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز  نے تحصیل تحت بھائی میں اتنی بڑی تعداد میں نکل کر امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور عمران خان سے اپنے والہانہ مُحبت کا اظہار کیا.کیونکہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر معرضِ وجود میں لایا گیا۔عمران خان نے اپنے حکومت کو اور اپنے آپ کو اس قوم کے خاطر قربان کر دیا، انشاء اللہ پوری قوم خان صاحب کے ساتھ کھڑی ہے- اس موقع پر، سابق ڈسٹرکٹ ممبر سعید خان، چیئرمین ڈاکٹر حفیظ الوہاب،  انجینئر شہزاد حسین، ڈاکٹر صاحبزادہ مہمند نائب ناظم یو سی جہانگیر آباد، شیر شاہ،جہانگیر خان،مستقل شاہ، کار خان  خلجی اور کثیر تعداد میں کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔شرکاء کا امپورٹڈ حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -